WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.229.142.104' AND post_id = '4951'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سینیٹ ووٹنگ: عدت میں موجود خالدہ اطیب کا اسلام آباد جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایم کیوایم کی نومنتخب سینیٹر خالدہ اطیب نے حلف برداری اور سینیٹ میں ووٹنگ کے لیے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خالدہ اطیب شرعی تقاضوں کوپورا کرتے ہوئے سینیٹ میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گی۔

اس موقع پر کشور زہرہ کا کہنا تھا کہ خالدہ اطیب نے فیصلہ علمائے کرام کے مشورے کی روشنی میں کیا ہے وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوں گی اور سینیٹ کے سیشن میں عدت مکمل کرنے کے بعد حصہ لیں گی۔

واضح رہےکہ ایم کیو ایم کی نومنتخب سینیٹر خالدہ اطیب عدت میں ہیں اور انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے فتویٰ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں