WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.214.19' AND post_id = '4145'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سینیٹ الیکشن: پاکستان بار کونسل نے صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔

پاکستان بار کونسل نے حکومت سے آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے آرڈیننس کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات پر رائے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن حکومت نے عدالت کےفیصلے کا انتظارکیے بغیر جلد بازی میں آرڈیننس پاس کیا، حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے تمام قانونی ضوابط اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیردیں۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہےکہ حکومت نے آنے والے سینیٹ الیکشنز میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کی، جمہوری، آئینی اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ حکومت نے عدلیہ کی آزادی اور پارلیمان کے وقار کو سبوتاژ کیا۔

پاکستان بار کونسل نے صدارتی ریفرنس کو آئین کے آرٹیکل 226 کے ساتھ متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرڈیننس سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں