WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '35.172.136.29' AND post_id = '2588'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سیلفی لیتے ہوئے خاتون پہاڑ سے گر کر ہلاک

سیلفی کا شوق جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اور اس طرح کے متعدد واقعات ہمارے اردگرد رونما بھی ہو چکے ہیں لیکن اس باوجود بھی لوگ اس قسم کے خطرناک شوق پورے کرنے سے باز نہیں آتے۔

حال ہی میں بھارت کے شہر اندور میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون سیلفی لیتے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ نیتو مہیشوری اپنے گھر والوں کے ہمراہ پکنک منانے آئی ہوئی تھیں اور تفریحی مقام پر سیلفی لے رہی تھی کہ اچانک ان کا پیر  پھسل گیا اور وہ نیچے کھائی میں جا گریں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے 4 گھنٹے بعد خاتون کی لاش کو کھائی سے نکالا گیا جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں