WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.227.117' AND post_id = '2516'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر( )پاکستان تحریک انصاف

سکھر( )پاکستان تحریک انصاف ویلفئیر ونگ سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد محمدبن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف ویلفئیر ونگ سکھر کے رہنماؤں سمیت مظاہرے میں خصوصی طور پی ٹی آئی کے سنئیر رہنما گوہر خان کھوسو ،سید عبدالرب ہاشمی،ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ،ڈاکٹر جبار جتوئی ،جے کمار و دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع پر شرکاء ریلی کی جانب سے نواز شریف،ایاز صادق سمیت پی ڈی ایم کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے ملک اور افواج پاکستان کے خلاف دیئے جانے والے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کے یہ ملک محب وطن لوگوں کا ملک ہے مک غدار عناصروں کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے مذکورہ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ جب سے عمران خان وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں اس دن سے مودی سرکار کانپ رہی ہے ،شرکاء ڑریلی نے مطالبہ کیا کے ملکی اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف ہرزاہ سرائے کرنے والے ملک دشمن عناصروں ،غداروں کے خلاف سخت سے سخت بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملک اور افواج پاکستان کے بارے میں غلط نہ کہہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں