WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.239.233.139' AND post_id = '3659'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر (رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)

سکھر (رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) واپڈا ہائیڈرو سینٹرل لیبر یونین سیپکو ملازمین کے مسائل اور انہیں حقوق دلوانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں واپڈا سمیت کسی بھی ادارے کینجکاری قبول نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار واپڈ ہائیڈرولیبر یونین سکھر زون کے چیئرمین شجاع علی گھمرو نے سب ڈویژن صالح پٹ کے عہدیداروں چیئرمین مظہر علی میمن،تنویر احمد شیخ،غلام رسول اوڈھو،دیدار علی سولنگی ودیگر کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا شجاع علی گھمرو نے کہا کہ تمام سب ڈویژنوں کے ملازمین یونین کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ایک دوسرے کا بازو بنیں یکجہتی بڑی طاقت ہے اب کسی بھی ملازم کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے کسی بھی ملازم کا کوئی بھی مسئلہ ہو وہ سب ڈویژن کے عہدیداروں سے رابط کرے وہاں سے مسئلہ حل نہ ہو تو مجھ سمیت کسی بھی ذونل عہدیدار کے پاس آئے انشااللہ مسائل حل کروائیں گے تمام مسائل کے حل کے لیے یونین رہنما جد وجہد کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں سیپکو افسران سے ملاقات کے لیے لیٹر لکھ کر ٹائم لے رہے ہیں تاکہ افسران کو سیپکو ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کر کے انہیں حل کروایا جاسکے ملازمین کو بونس کی رقم بھی مل جائے گی اس موقع پر عبدالروف دایو، عبدالخالق ساوند،مظہر علی میمن،دیدار علی سولنگی، نظر اخوند ودیگرنے بھی خطاب کیا اس موقع پر روہڑی سب ڈویژن کے عرفان علی قاضی،صوفن شیخ،ودیگر بھی موجود تھے،
فوٹو کیپشن
روہڑی؛ واپڈاہائیڈروں لیبر یونین کے ذونل چیرمین شجاع علی گھمروودیگر صالح پٹ سب ڈویژن میں عشائیہ سے خطاب کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں