WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '3566'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر ( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ

سکھر ( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے جنرل سیکریٹری مخدوم مخدوم محمد اعظم طاہری نے کہا ہے کہ جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے اضلاع کے 2021 کے عھدیدران کی سلیکشن قائد و رہبر فخر انسانیت خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کی عالمی وبا کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کے حوالے سے ہدایات کی روشنی میں جماعت کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے بڑے سلیکشن اجلاسوں کے بجائے براہ راست رابطوں کے زریعے کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوبائی پریس ترجمان ڈاکٹر سعید اعوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مخدوم محمد اعظم کا مزید کہنا تھا ہمارے قائد و رہبر محبوب سجن سائیں کو لوگوں کی صحت سب سے زیادہ عزیز ہے۔صحت مند و تعلیم یافتہ پاکستانی صحت مند و تعلیم یافتہ پاکستان ہمارے قائد محبوب سجن سائیں کا مشن ہے۔تمام اضلاع کو سلیکشن کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔تمام اضلاع 2021 کے عھدیدران میں حصہ لینے والوں کے نامزدگی فارم اور خلفاء کرام اور سابقہ عھدیدران کا مشاورتی پرپوزل صوبائی عھدیدران کے گروپس کو 25 دسمبر 2020 تک روانہ کریں گے۔اس کے بعد صوبائی عھدیدران نامزدگی فارم اور مشاورتی پرپوزل کا جائزہ لیکر دستور العمل کی دفعہ 28 شق نمبر 2 کے مطابق اضلاع کے 2021 کے عھدیدران کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں