WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.214.19' AND post_id = '3377'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ کمشنر سکھر ڈویژن کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات ۔ کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر نے اپنے آفس کے کانفرنس روم میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں خیرپور، سکھر اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر ون سکھر اختر حسین قریشی، پاکستان ہندو کونسل،اور ہندو پنچائت کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل فہرست کے مطابق نچلی سطح تک حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے ہندو رہنماﺅں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو ذمے داریاں سونپی جائیں۔ کمشنر سکھر ڈویڑن نے کہا کہ ہندہ برادری مسائل کے حل کیلئے سرکاری افسران سے رابطے میں رہے اور مسائل کے متعلق فہرست بناکر فراہم کی جائے تاکہ مندروں، گﺅشالہ، زرعی زمین، دکانوں اور دیگر املاک پر ہونے والے قبضوں کے سلسلے میں جامع جانچ پڑتال کرکے قبضے ختم کرائے جائیں۔ کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کو ہدایت کی کہ گھوٹکی میں روینیو کے سیل ڈیڈ رکارڈ کی جانچ پڑتال کرکے ہندہ برادری کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل اور ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے ہندہ برادری کے نمائندگان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ تعلقہ سطح پر مسائل کی فہرستیں مرتب کرکے ملاقات کریں تاکہ ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل ہوسکیں۔اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل اور ہندو پنچائت کے نمائندگان نے تینوں اضلاع میں ہونے والے قبضہ جات اور تجاوزات اور دیگر شکایات سے کمشنر سکھر ڈویڑن کو آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں