WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '2932'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر (رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)

سکھر (رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) سکھرمیں ایریگیشن کی ایراضی سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری، ہیوی مشینری کی مدد سے دکانیں اور گھر مسمار، سیل کی گئی نجی اسپتالوں سے بھی مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جا نے لگا
تفصیلات کے مطابق سکھرمیں سندھ ہا ئی کو رٹ کے حکم پر محکمہ ایریگیشن کی ایراضی پر قائم تجا وزات ختم کرانے کے لیے سکھر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن جاری ہے سکھر کی ضلعی انتظامیہ کے افسران کی سربراہی میں جا ری اس آپریشن کے دوران ورکشاپ روڈ پر پولیس کی مدد سے ہیوی مشینری کے ذریعے کا روائی کی گئی جس کے دوران وہاں پر بنے ہوئے کئی گھر اور دکانیں مسمار کر دی گئی ہیں دوسری جانب سکھر انتظامیہ کی جانب سے نجی اسپتالوں جن کو دو روز کے اندر اسپتالوں کی عمارت خالی کرنے اور مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے دو روز کی مہلت دی گئی تھی مہلت ملنے کے بعد سے ان اسپتالوں کی انتظامیہ نے اسپتالوں سے مریض متبادل جگہ پر شفٹ کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ ورکشاپ روڈ۔ بشیر آباد اور بیراج کالونی میں ایریگیشن کی ایراضی پر بنے گھر اور دکانیں وگوں نے خود بھی خالی کرنا شروع کر دی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں