WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.98.214' AND post_id = '2519'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر ( ) جماعت اصلاح

سکھر ( ) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے سینئر نائب صدر خلیفہ نیاز احمد مری طاہری،معاون صدر خلیفہ سکیلدو نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کے دورے کے بعد پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ خواجگان حضرت سوھنا سائیں رحمت اللہ علیہ کا مشن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت کا درس دیتا ہے۔آپ کی تعلیمات تخلیق انسان کے مقصد سے آگاہ کرتی ہیں۔آپ کا پیغام اللہ کی طرف متوجہ کرتا ہے۔خدا شناسی کا سفر خود شناسی سے ہوتا ہے۔14 نومبر 2020 کو درگاہ اللہ باد شریف سے خواجہ خواجگان حضرت اللہ بخش المعروف سوھنا سائیں رحمت اللہ علیہ کے 37 ویں عرس مبارک کی خصوصی نشت الاصلاح نیٹ ورک کے زریعے لائیو دکھائی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سال کرونا وائرس کے باعث عرس مبارک عوامی سطح پر منعقد نہیں ہوگا۔حضرت سوھنا سائیں نے خلق خدا سے محبت،سب کے لئے امن اور احترام کی جو تعلیمات دیں ان سے سبق حاصل کر کے دنیا امن، آشتی کا راستہ اختیار کر سکتی ہے ۔حضرت سوھنا سائیں کی تعلیمات نفرت،عصیبت،لسانی،علاقائی تفریق کو مٹا کر تمام انسانوں سے پیار و محبت کا درس دیتی ہے۔۔حضرت سوھنا سائیں کے پیغام کا محور احترام انسانیت اور خلق خدا سے محبت ہے۔حضرت سوھنا سائیں کا پیغام تعلیمات خداوندی پر مبنی ہے۔جو لوگوں کو جہدوجہد اور فکر عمل کی ترغیب دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں