WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '2872'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر (بیورو رپورٹ)

سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکریٹری مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ سکھر شھر میں ترقیاتی کام مشکلات کا شکار ہیں۔سابقہ میئر سکھر ارسلان شیخ ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی افتتاح والی تختیاں لگا دی ہیں۔ مگر آج بھی سارے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے ایسا اظھار سکھر سے جاری کردہ پریس بیان میں کیا۔ مبین جتوئی نے کہا کہ سندھ کے تیسرے بڑے شھر سکھر میں پیپلز پارٹی کے نمائندوں کی نااھلی اور کرپشن کی وجہ سے شھر کھنڈرات کے منظر پیش کر رھا ہے۔ سکھر شھر میں سابقہ میئر ارسلان شیخ کے دور میں اپنے من پسند لوگوں کو ترقیاتی منصوبے دئے گئے۔ جس وجہ سے تمام منصوبے ناکارہ ہو گئے ہیں۔ شھر کے پارک۔ چوراھے دوبارہ تعمیر کرنے پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کو کوئی بھی سہولیات نہیں مل سکی۔ سکھر میں ترقیاتی کام سست رفتاری کا شکار ہیں۔ ترقیاتی کام سست رفتاری کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑ گیا ہے۔ عوام مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ پی پی کے وزرا۔ مشیر صرف کرپشن میں مصروف ہیں۔ سندھ کے تیسرے بڑے شھر سکھر کا حال موئن کے دڑے کی طرح ہو گیا ہے۔ سکھر کی عوام منتخب نمائندوں کی کرپشن کی وجہ سے سخت تکلیف میں زندگی گزار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں