WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.234.252.109' AND post_id = '6601'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر(رپورٹ۔امداد علی

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش ،م علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے ،ایڈمنسٹریٹر دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ،پانی دو پانی دو کے نعرے ،پانچ روز سے علاقے میں پانی بند ہے ، شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں،پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،مظاہرین کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ.سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش کے خلاف یونین کمیٹی 19نیو پنڈ کے مختلف علاقوں کے مکین سڑکوں پر نکل آئے اور نیو پنڈ سے ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی اور دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پانی دو پانی دو کے نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت علاقہ معززین عبدالسمیع پیرزادہ سمیت دیگر کررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پانی کی فراہمی کیلئے تحریری پلے کارڈ و بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرم کے باعث نیو پنڈ کے مختلف علاقوں آغا بدر الدین کالونی، درزی محلہ ،عباسی محلہ ،گوپانگ محلہ ،اسلام کالونی ،چونا بھٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گذشتہ پانچ روز سےپانی بند ہے علاقے میں گھریلوں سرگرمیاں شدید متاثر ہیں ، شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے علاقہ مکین دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے اور رقم کے عیوض خریدنے پر مجبور ہیں علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے مظاہرین بالا حکام سے نوٹس لیکر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں