WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '3007'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چئیرمین الطاف جسکانی کے قتل میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جسکانی ویلفئیر ایسوسی ضلع سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور واقعہ اور ملوث ملزمان کی گرفتاری پر نعرے بازی کی گئی مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرے کی قیادت جسکانی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری کامریڈ عبدالمجید جسکانی ،سکندر علی،میوو خان،شمن علی،امتیاز ،زوالفقار علی ،صدام حیسن،محمدقاسم و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سمیت بلخصوص سندھ میں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چئیرمین الطاف جسکانی کا قتل سندھ کے حقوق کیلئے بلند آواز کو دبانے کی کوشش ہے ہم سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چئیرمین الطاف جسکانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے شہید رہنما الطاف جسکانی کے ورثاء اور کارکنان کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر جسکانی ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے پورے سندھ میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں