WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '2436'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) سکھر میں عاشقان رسول کی دریائے سندھ میں کشتی ریلی، دریائے کی فضا درود وسلام سے گونج اٹھیں، مرحبا یا مصطفے اور غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے نعروں نے دریائے سندھ کی موجوں کو تڑپا دیا، عاشقان رسول کی دریا میں واقع صوفی بزرگ اور اولیاءکے مزار پر حاضری، ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں، جشن ولادت منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علمائے کرام کا خطاب
۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں تقاریب, پروگرامز اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کی جانب سے ہرسال کی طرح اس سال بھی دریائے سندھ میں کشتی ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی ریلی کے باعث دریائے سندھ کی فضا اور لہریں درود وسلام اورمرحبا یا رسول اللہ کی صداؤں سے گونج اٹھی ریلی لب مہران سے شروع ہوئی اوردریائے سندھ کے عین وسط میں واقع صوفی بزرگ اور اولیائ حضرت خواجہ خضر کے مزار سے ہوتی ہوئی واپس لب مہران پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاءنے صوفی بزرگ حضرت خواجہ خضر کی درگاہ پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی,خوشحالی ترقی اور استحکام کے لیےدعائیں کی گئیں اس موقع پر جے یو پی نورانی کے صوبائی رہنماصاحبزادہ حامد محمود شاہ فیضی، سنی تحریک کے صوبائی رہنما محبوب سہتو، جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے ترجمان سعید اعوان ودیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی آمد کا جشن منانا بھی ایک سعادت ہے اور ہم کسی بھی طور یہ سعادت منانے سے نہیں رک سکتےان کا کہنا تھا کہ جےیوپی نورانی گروپ کی جانب سے یہ ریلی سالانہ چھٹی کشتی ریلی ہے جس کا مقصد آبی مخلوق کو بھی سرکار کی آمد کا جشن منانے کا گواہ بنانا ہے،ریلی کے اختتام پر بھی ملک کی سالمیت استحکام ,خوشحالی اور ترقی کے علاوہ ملک سے کورونا کی وبا کے خاتمے کے لیے بھی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں