WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '3262'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر( )جمعیت علماءاسلام

سکھر( )جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس ، امت میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کے لیے مینارہ نور ہے۔ کسی شخص کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسول ﷺکی اجازت نہیں دی جا سکتی،قانون ناموس رسالت میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوشش ناقابل برداشت ہے، 13دسمبر کو لاہور میں منعقد جلسے میں جے یو آئی سندھ کی شرکت تاریخی ہوگی جس میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد شرکت کرینگے ، عمران خان سے کسی نے بھی این آر او نہیں مانگا البتا عمران خان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے سامنے ہاتھ جوڑ کرخود این آر او مانگ رہا ہے لیکن مولانا صاحب انہیں این آر اونہیں دے رہے ہیں ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی احتجاجی کال پر سندھ بھر میں کارکنان کے کامیاب احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ نااہل حکومت کو اب گھر جانا پڑیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جے یو آئی یونٹ فاروقیہ یوسی 11نیو پنڈ کے زیر اہتمام جامعہ فاروقیہ حمادیہ اسلام کالونی میں منعقد عظیم الشان سالانہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، کانفرنس میں سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا محمد صالح انڈھڑ ، میر غلام رسول لہڑی ، سائیں میر محمد میرک ، مولانا صبغت اللہ جوگی ، مولانا حفیظ اللہ لاشاری ، مولانا عبداللہ عباسی ، حاجی امداد اللہ پھلپوٹو ، قاری حبیب اللہ لاشاری ، لالہ اشفاق الرحمن پٹھان ، محمد اویس پٹھان، قاری لیاقت علی مغل ، حافظ عبدالحمید مہر ، قاری جمیل احمد بندھانی سمیت عاشقان رسول اور علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد خالد محمود سومرو و دیگر علماءکرام ومقررین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،حکومت قانون ناموس رسالت پر عمل در آمد کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے آئین کی اسلامی دفعات ختم کرنے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ ایکٹ 295/C،اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ تمام امت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے ہرمسلمان حرمت رسولﷺ پر جان قربان کرنابہت بڑی سعادت سمجھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں