WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '6252'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر(بیورو رپورٹ)

سکھر(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے کہا ہے کہ 3 مئی صحافت کے عالمی دن پر صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی ہمیشہ آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ ملک میں صحافت کی آزادی کے لئے صحافیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ایسا اظھار تحریک انصاف سیکریٹریٹ سکھر سے جاری کردہ پریس بیان میں کیا۔ مبین جتوئی نے کہا کہ جس ملک میں آزاد صحافت نہیں ہوگی وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ ملک میں جمہوریت کے لئے صحافی برادری قربانیوں کو بھولا نہیں جا سکتا۔ ملک میں حق اور سچ کے لئے صحافی برادری ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں۔ بہت صحافیوں نے ملک میں آزادی کے لئے جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سمیت خاص طور پر سندھ میں صحافیوں نے کرپشن کرنے والے اور عوام کا خون چوسنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے اور بہت کرپٹ لوگوں کو آئینا دکھا کر بینقاب کیا ہے۔ حق سچ لکھنے پر جس صحافیوں کو شھید کیا گیا ہے وہ ہمارے ملک کے ہیرو ہیں۔ تحریک انصاف کا چیئرمین وزیر اعظم عمران خان بھی ملک میں آزاد صحافت کی ہمیشہ بات کی ہے۔ انہون نے کہا کہ آزاد صحافت عوام کی ترجان ہے۔ سکھر سمیت ملک کے صحافيوں نے ہمیشہ حق سچ کی بات کرتے ہوئے عوام کے مسائل کو اعلیٰ ایوان تک پہچایا ہے۔ سندھ میں سیاستدانون نے کرشن کو کھولنے کے لئے صحافیوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں