WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.229.142.104' AND post_id = '2433'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکھر(بیورورپورٹ)

سکھر(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سید آغا ایوب شاہ نے کہا ہے کہ فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانا بدترین دہشتگردی ہے،ایسے گھناؤنے عمل سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، عاشقان رسول سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے آقائے دو جہاں کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید آغا ایوب شاہ نے مزید کہا کہ نے او آئی سی سے ایسے عمل کا نوٹس لینے سمیت حکومت پاکستان و دیگر اسلامی ممالک سے فرانس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح فرانس حکومت نے شان حضور اکرم ﷺ میں گستاخی کرنے والوں کی سرپرستی کر کے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے ،امت مسلمہ سب کچھ برداشت کرسکتی ہے لیکن حضور اکرم ﷺ کی شان اور نامورس رسالت ﷺ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی ،عاشقان رسول اپنا سر تو کٹا سکتے ہیں لیکن ناموس رسالت ﷺ کی شان میں ایک انچ بھی گستاخی قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس حکومت نے شان حضور اکرم ﷺ میں گستاخی کرنے والوں کی سرپرستی کر کے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے ،امت مسلمہ سب کچھ برداشت کرسکتی ہے لیکن حضور اکرم ﷺ کی شان اور نامورس رسالت ﷺ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی ،عاشقان رسول اپنا سر تو کٹا سکتے ہیں لیکن ناموس رسالت ﷺ کی شان میں ایک انچ بھی گستاخی قبول نہیں کرینگے آج پوری دنیا کے مسلمان عاشقان رسول بن کر سڑکوں پر بطور احتجاج جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں اقوام متحدہ سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان کو چاہے کہ وہ ایسے گھناؤنے عمل کا نوٹس لیکر ملوث اسلام دشمن عناصروں اور سرپرستی کرنے والےممالک کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاکر امت مسلمہ میں پائی جانیوالی بے چینی دور کریں بصورت دیگر عاشق رسولﷺ احتجاجی سلسلہ جاری رکھے گےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں