WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.96.184' AND post_id = '2662'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ

آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام ، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر آفتاب پٹھان، ڈی آئی جی غلام سرور بھیو اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی ھدایت پر ڈی ایس پی سید خاور معین کی زیر نگرانی میں روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔

روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام میں موبائل ایجوکیشن انچارج انسپیکٹر عظیم خان زرداری بیٹ 31 کی ایریا پیٹرولنگ موبائل کے افسران غلام حسین رند اور عبدالجبار سیال، سکرنڈ کے قریب نیشنل ہائی وے پر روڈ سائیڈ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ، موٹر سائیکل چلاتے وقت سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، کیونکہ موٹر سائیکل سے گرتے وقت ہیلمٹ آپ کے سر کی حفاظت کرتا ہے۔ سر کو شدید چوٹ لگنے سے انسان مر جاتا ہے یا زندگی بھر کی معزوری میں مبتلا ہو جاتا ہے، اس لئے ہیلمٹ کے استعمال سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں ۔
مزید دوران لیکچر موٹر سائیکل سواروں میں احساس ذمیداری دلائی گئی کہ روڈ پر گاڑی احتیاط اور ٹریفک قوانین کے مطابق چلائیں، اور تیز رفتاری، ون ویلنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور انتہائی بائیں لین کا استعمال کریں۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس آپ کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔
اس طرح کے پروگرام سے مراد روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں آگاہی دینا ہے تاکہ لوگ ٹریفک قانون پر عمل کریں اور حادثات میں کمی واقع ہو۔
شرکاء کو موٹر وے پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 130 کا استعمال بھی بتایا گیا۔
شرکاء نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں