WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '2503'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکرنڈ(نامہ نگار)

سکرنڈ(نامہ نگار)درگاہ پیر زاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ نے کہا پے کہ حالات کاتقاضہ ہے کہ دنیا میں امن اور بھائی چارگی اور محبت کے پیغام کو عام کریں اور لوگوں کو پیغمبر اسلام کی پیر وی کرنے کی تلقین کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر زاکری کے 124ویں سالانہ روحانی اجتماع میں شریک ہزاروں عقیدتمندوں سے اپنے روح پرور خطاب میں کیا.انہوں نے کہاکہ اس سال کورونا وائرس کے خطرات کو نظر میں رکھتے ہوئے اجتماع اسلامی او پیز کے تحت منارہے ہیں . انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان اپنی عملی زندگی میں اعلی اخلاق اور مخلص کردار سے دین اسلام کی سربلندی کے لئے کام کریں گے تو لوگ دین اسلام سے خود محبت کرنے لگیں گے انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کی تلاوت ‘_اللہ تعالی کے ذکر اور حضور کریم صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھنا اپنےعمل کا حصہ بنائیں . انہوں نے کہا کہ انسانيت سے پيار کرو ،کسی کوبھی تکلیف نہ دو، اپنے والدین ‘پڑوسی اور مسکین لوگوں سے اخلاق سے پیش آؤ اور ان کی خدمت کو ایمان کا حصہ سمجھ کر انکے کام آؤ آخرمیں سيد محمد منير شاه نے روحانی اجتماع کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے عقيدتمندوں کے ہمراہ پورے عالم اسلام کے لئے امن اور شانتی کی دعائیں مانگی . دوسری جانب اجتماع کے موقع پر سيد محمد منير شاہ کے فرزند 6سيد داره شِکوه کی نگرانی میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں سیکڑوں مریدوں نے خون کے عطیات دئیے .

اپنا تبصرہ بھیجیں