WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '2941'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سکرنڈ(رپورٹ راج کماراوڈ)

سکرنڈ(رپورٹ راج کماراوڈ) جئے سندھ محاذ(خالق جونیجو گروپ) کے چیر مین عبدالخالق جونیجو نے کہاہے کہ جی ایم سید نے 1947میں قیام پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قرار داد کی حمایت کی جوکہ صحیح تھی کیونکہ قرارداد پاکستان میں صوبوں کی خودمختیاری تسلیم کی گئی تھی مگرمسلم لیگ قرارداد کی اصل روح اور اصولوں سے منحرف ہو گئی ان خیالات اظہار انہوں نے طلباء تعلیم دوست فورم کے زیر اہتمام سید شبیر احمد شاہ آڈیٹوریم ہال سکرنڈ میں سندھ .ماضی حال مستقبل کے عنوان پر لیکچرز پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سندھ اپنی خوشحالی . مہمان نوازی .رواداری اور عدم تشددکے روئیےکے باعث ہمیشہ غاصبوں کی نظر میں رہی ہے انہوں نے کہاکہ طلباء نےسندھ کی سیاست میں اہم رول ادا کیا ہے اور اس وقت بھی طلباء کو قومی نجات اور ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے لیکچر پروگرام کی تقریب میں قومی شاعر بخشل باغی نے اپنی قومی شاعری بھی پڑھ کر سنائی تقریب میں مجید مگسی.عبدالمالک سموں اویس سولنگی .محمد خان چانڈیو.سمیت طلباء کی بڑی تعاد نے شرکت کی اس سے قبل مہمانوں کو سندھ کی روایت کے مطابق اجرکوں کے تحفے پیش کئے گئے .

اپنا تبصرہ بھیجیں