سكرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ

سكرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ ایک شام شہر کو صاف رکھنے والوں کے نام کے عنوان سے ایک تقریب الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹاون کمیٹی ھال میں منعقد کی گئی تقریب میں 40 مستحق ترین خاکروبوں میں گرم کھیس گفٹ کئے گئے جبکہ معروف سماجی رہنما جاوید سومرو کی جانب سے پھولوں کے ہار پیش کئے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے صدر الخدمت سکرنڈ کنور راشد مکرم نے کہا کہ سكرنڈ کے شہریوں اور مخیر حضرات کا اعتماد ہمارا سرمایہ ھے ایڈمینسٹریٹر ٹاون کمیٹی و ایس ڈی ایم سكرنڈ محمد سلیم جتوئی نے کہا کہ الخدمت نے شہریوں کی خدمت کا حق ادا کیا ھے پریس کلب کے صدر محمد صدیق منگیو کا کہنا تھا کہ الخدمت سكرنڈ کے شہریوں اور مستحقین کےلئے نعمت خداوندی ھے ھم نے انہیں ہر طرح کے موسم و حالات میں خدمت کے میدان صفِ اول میں بھی سرِ فہرست پایا ھے اس موقع پر سماجی رہنما عبدالقادر گبول کی جانب سے بہترین سماجی خدمات انجام دینے پر صدر الخدمت کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا تقریب سے میڈیا سینٹر کے صدر قربان عمرانی ہمدرد سپورٹ پروگرم کے چیئرمین قاضی جاوید سنآئ ہیومن آرگنائزیشن کے چیئرمین حاجی رفیق خانزادہ و محمود مصطفیٰ مگسی جماعت اسلامی سكرنڈ کے رہنما محمد توصیف رحمانی سندھ جاگرتا فورم کے میر محمد حسنی، حسین بخش کیریو، عورت ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے خیر محمد چنا، علی شیر انڑ، قربان چوہان، سوشل ورکر نیاز لاشاری نے اپنے اپنے خطاب میں صفائی کے عملے کے ساتھ تقریب منعقد کرنے پر الخدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ نور دین کیریو، سائیں سانول، ھمت خاصخیلی، علی حسن راجپوت، عمیس خانزادہ، شمشاد ملاح، اسد راجپوت سعداللّه آرائیں، ایم بی چوہان و دیگر نے مستحقین میں گفٹ تقسیم کئے