سانگھڑ( رپورٹ عبدالجبار نظامانی)

سانگھڑ( رپورٹ عبدالجبار نظامانی) شھید بینظیر آباد بورڈ کے زیراہتمام ضلع سانگھڑ کے کالیجز میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے سلسلے میں تمام 23 امتحانی مراکز پر سانگھڑ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین اقدامات

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ضلع میں 23 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں طلبہ و طالبات انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں
ڈاکٹر فرخ علی ایس ایس پی سانگھڑ کی سربراہی میں تیار کردہ سکیورٹی پلان کے تحت سانگھڑ پولیس کی جانب سے بہترین سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ضلع بھر میں قائم تمام امتحانی مراکز پر سانگھڑ پولیس کے چاقو چوبند دستے تعینات کردیے گئے، امتحانی مراکز کے اطراف میں پیٹرولنگ جاری، مشکوک افراد کی نکل و حرکت پر سختی سے نظرثانی کی جارہی ہے، امتحانات کے پیش نظر ممکنہ کاپی کو رکنے کے لیے فوٹواسٹیٹ کی دوکانوں کو امتحان کے وقت تک بند کرادیا گیا۔
حدود کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کا امتحانی مراکز کا دورہ، سکیورٹی پر موجود اسٹاف کو ڈیوٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری، لڑکوں کے امتحانی مراکز پر کمانڈوز جبکہ بچیوں کے امتحانی مراکز پر لیڈیز پولیس تعینات کر دی ہے،