WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '4481'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سانگھڑ (رپورٹ عبدالجبار نظامانی )

سانگھڑ (رپورٹ عبدالجبار نظامانی ) ڈویزنل کمشنر شہید بینظیر آباد سید محسن علی شاہ نے آج ضلع سانگھڑ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈویزنل کمشنر سید محسن علی شاہ نے سانگھڑ شہر کے چلڈرین پارک ، رانی باغ ، میونسپل آفس اور ضلعی کونسل کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ رانی باغ کی تعمیر کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو تفریح ​​اور بہتر ماحول فراہم ہوسکے۔ بعد میں کمشنر سید محسن شاہ نے کھپرو شہر کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور بحالی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کے سیلاب کی صورتحال کا بہتر طریقے سے سامنہ کیا اور برساتی پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا ۔ اس موقع پر کمشنر کو کھپرو میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈویزنل کمشنر نے سانگھڑ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہینڈس کا بھی دورہ کیا جہاں ہینڈس کے ضلع ایگزیکٹو منیجر منصور جبار میمن اور معروف مصنف نواز کمبہر نے ڈویزنل کمشنر کو سانگھڑ کی ادبی ، تعلیمی اور سماجی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے بتایا کہ سیلاب ۔کورونا وائرس اور آگ لگنے والے واقعات میں متاثرین کی فوری مدد کے لئے ہینڈس سمیت دیگر غیر سرکاری تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے جس پر ڈویزنل کمشنر نے خوشی کا اظہار کیا اور ہینڈس تنظیم سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا. جبکہ ڈویزنل کمشنر نے پروفیسر نواز کمبہر کے اصرار پر سانگھڑ میونسپل میں قائم لائبریری کو فعال بنانے، درختوں غیر قانونی کٹائی کو روکنے اور شجرکاری مہم شروع کرنے کا بھی یقین دلایا بعد ازاں انہوں نے گجری کے علاقے کا بھی دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں