WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.232.133.141' AND post_id = '2938'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سانگھڑ (رپورٹ عبدالجبار نظامانی )

سانگھڑ (رپورٹ عبدالجبار نظامانی ) سندھ کے معروف شاعر اور بزرگ حضرت منٹھار فقیر راجڑ کا 2 روزہ سالانہ عرس مبارک 26 نومبر بروز جمعرات کی شام سے ضلع سانگھڑ تعلقہ کھپرو کے گاؤں کھانی شریف میں شروع ہو رہا ہے. درگاھ منٹھار فقیر راجڑ کے گدی نشین فقیر محمد بخش ضامن کی جانب سے جاری کردہ ایک ایک پریس ریلیز کے مطابق سالانہ عرس مبارک کا افتتاح سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان مزار مبارک پر چادر چڑھا کر کرینگے جس کے بعد مچ پر سروری ڈھر اور ذکر کی روایتی تقریب ہوگی. جبکہ رات کو صوفیانہ کلام کی محفل منعقد ہوگی جس میں استاد شفیع فقیر، برکت جمال الدین فقیر سمیت نامور گلوکار حضرت منٹھار فقیر اور دیگر صوفی شاعروں کا کلام پیش کریں گے. عرس مبارک کی تقریبات دو دن تک جاری رہیں گی. گدی نشین فقیر محمد بخش ضامن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ درگاہ کو وقفے وقفے سے مناسب طریقے سے سینیٹائیز بھی کیا جائے گا اور شرکت کرنے والوں کے لئے ہاتھ دھونے کا مناسب انتظام کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں