WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.227.117' AND post_id = '2421'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سانگھڑ( رپورٹ عبدالجبار نظامانی)

سانگھڑ( رپورٹ عبدالجبار نظامانی) سانگھڑ ھندو برادری کی تاریخی 50 سالہ قدیم درم شالہ کے ساتھ موجود پلاٹ کے مالک اسسٹنٹ کمشنر سنجھورو آفس میں تعینات ریونیو کلرک اشوک کمار مالہی نے اپنے پلاٹ سے ھٹ کر پانچ فٹ سرکاری گلی کو اپنے پلاٹ میں شامل کرکے انکروچمنٹ کرتے ھوۓ غیر قانونی طور پر تعمیرات شروع کردی جس کے بعد سانگھڑ ھندو پنچاھت کے صدر نے کمپلین کی صورت میں درخواست ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کودی ۔لیکن آج تک اس درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے کوٸی نوٹس نہ لیا ۔جس کی وجہ سے اشوک کمار نے دھرم شالا کے کے ساتھ اپنے پلاٹ کے اندر سرکاری ریکارڈ میں موجود گلی کو انکروچمنٹ کرتے ھوۓ پانچ فٹ پر غیر قانونی قبضہ کرکے تعمیرات شروع کر رکھی ہیں۔ دوسری جانب اشوک کمار مالھی ریونیو کلرک نے اپنا موقف دیتے ھوۓ کہا کہ انھوں نے کسی بھی پلاٹ پر قبضہ نہیں کیا اور جس پلاٹ پر وہ تعمیراتی کام کروارھے ہیں وہ ان کی ذاتی ملکیت ھے۔ اور اس کا تمام ریکارڈ کسٹوڈین مختیار کار آفس سانگھڑ میں موجود ھے۔ جبکہ ان کے پڑوس میں رھنے والے کسی بھی شخص کو ان کے تعمیراتی کام کروانے پر کوٸی اعتراض نہیں ۔جبکہ شہر کے دوردراز علاقے سے تعلق رکھنے والے چند افراد جو کہ اپنے آپ کو ھندو پنچایت سانگھڑ کے عھدیدار ظاہر کرتے ھوۓ غیر قانونی طور پر مجھے اپنے پلاٹ پر تعمیرات کرنے سے غیر قانونی طور پر روک رھے ہیں۔ جبکہ میں نے کوٸی بھی دھرم شالا کے ساتھ کسی بھی سرکاری گلی پر پانچ فٹ قبضہ نہیں کیا ۔جبکہ چند میرے مخالفین میرے خلاف جھوٹی درخواستیں مختلف سرکاری اداروں میں دے رھے ہیں اور میرا جھوٹا میڈیا ٹراٸل کررھے ہیں ۔اور مجھے پر
غیر قانونی طریقے سے پریشر ڈال رھے ہیں ۔کہ میں اپنے ذاتی قانونی پلاٹ پر ھونے والی تعمیرات روک دوں ۔ یہ لوگ عرصہ دراز سے مجھے مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ھوۓ مجھ سے یہ پلاٹ زبردستی خریدنا چاہتے تھے۔ اور میرے پلاٹ فروخت نہ کرنے اور تعمیرات شروع کرنے پر اب ان لوگوں نے جھوٹا پرپگینڈہ کرتے ھوۓ میرے پلاٹ کو غیر قانونی طور پردھرم شالا کے ساتھ جوڑا جارہا ھے اور مجھ پر پانچ فٹ سرکاری گلی پر قبضہ کرکے انکروچمنٹ کے الزام جھوٹ پر مبنی ہیں انھوں نے اپنے پلاٹ پر سرکاری رجسٹری میں موجود پیماٸش کے مطابق قانونی طور پر تعمیرات شروع کر رکھی ھے ھندو پنچایت مجھے زبردستی انکروچر ظاہر کرکے مجھ سے انتقام لینے کی کوششیں تیز کرتے ھوۓ میرے پلاٹ پر جاری تعمیراتی کام کو غیر قانونی طور پر رکوانے کی میرے خلاف سازش کررھےہیں دوسری جانب ھندو پنچاھت سانگھڑ نے اعلی اختیاریوں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے غیر قانونی قبضے کا نوٹس لیکر انصاف فراھم کرنے کی اپیل کی ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں