WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.214.19' AND post_id = '2412'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

سانگھڑ ( رپورٹ عبدالجبار نظامانی)

سانگھڑ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا استقبالیہ کنونشن الوحید ہال سانگھڑ میں منعقد ہوا کنونشن میں پاکستان مسلم لیگ( ن ) کی قیادت سابق وزیر داخلہ احسن اقبال،سابق گورنر سندھ محمد زبیر،کھیل داس کوہستانی نے خطاب کیا مسلم لیگ کی مرکزی قیادت انتظار کرتی رہی کارکن غائب تھے بیشتر کرسیاں خالی پڑی تھیں احسن اقبال نے چند کارکنوں سے خطاب کرکے چلےگئے سانگھڑ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مریم اورنگزیب نے پہنچنا تھا مگر سیکیورٹی رسک کے سبب نہ آ سکے اس موقع پر مسلم لیگ کے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال،سابق گورنر محمد زبیر،مفتاح اسماعیل،سید شاہ محمد شاہ ودیگر نے استقبالیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون محترم اسماعیل، صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون بلال کیانی، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون ن پاکستان مسلم لیگ نون سندھ اور سندھ کے معزز عہدے داران اور کارکنان ان سب کا پہلے تو میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے آج کے استقبالیہ کنونشن کا انتظام کیا میرا یہ دورہ سندھ کا پاکستان مسلم لیگ نون کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہے آج آپ جانتے ہیں کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ پاکستان کے لیے سنگین خطرہ لاحق ہے پاکستان مسلم لیگ کی حکومت دو ہزار اٹھارہ تک پاکستان دنیا کی بہترین ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں سے تھا 2018 تک سی پیک پورے رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا 2018 تک دہشت گردی کو شکست دی جا چکی تھی 2018 تک پاکستان کشمیر کی عوام کی بھرپور عالمی سطح پہ نمائندگی کر رہا تھا 2018 کا ان لوگوں کو جنہیں نے اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک بجلی نہیں ملتی تھی ان کوبجلی مل چکی تھی 2018 تک غریب آدمی کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے 34 روپے کلو آٹا ملتا تھا 2018 تک غریب آدمی کو 52 روپے کلو چینی ملتی تھی 2018 پاکستان نے نیا روزگار جو کہ لاکھوں کی تعداد میں پیدا ہو رہا تھا اور ہمارے نوجوانوں کو نوکریاں تلاش کرنے میں مشکل پیش نہیں آتی تھی میرے بھائیو وہ پاکستان جسے ہمارے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ نون نے نہایت محنت کے ساتھ ترقی کے راستے پر ڈالا وہ پاکستان پر 2018 کے الیکشن میں عوام کے ووٹ کو چرایا گیا اور ایک نالائق اور نااہل شخص کو وزیراعظم بنا کے بیٹھا دیا گیا آج یہ نالائق وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کو کریش کردیا ہے آج اس نعرے نے پاکستان کو تباہی کے دھانے میں دو سالوں میں پہنچا دیا ہے یہ نالائق وزیراعظم کہتا تھا کہ جس ملک میں مہنگائی ہو اس کا وزیراعظم چور ہوتا ہے تو اب عوام کو حق ہے اس نااہل وزیراعظم کو چور وزیراعظم کے بروقت فیصلے نہ کرنے سے پاکستانی عوام کو 404 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا دوسروں ملکوں کی بنسبت اس ملک کے اندر دو کروڑ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں دو سالوں میں پاکستان میں دوبارہ لوڈشیڈنگ نے منہ اٹھا لیا ہے دو سالوں میں دہشتگر دوبارہ پاکستان پر حملے کر رہے ہیں دو سالوں میں مودی نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے اور اس کی متنازعہ حیثیت کو بدل دیا ہے اور ہماری حکومت چوڑیاں پہن کر بیٹھی ہوئی ہے ان کے لیے ہوٸے قرضے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں ان کی نااہلی اور بزدلی اور بے غیرتی کی وجہ سے بھارت کشمیر کو ھڑپ کرچکا ہے وہی لوگ جو کشمیر کا سودا کرچکے وہی لوگ ہم پر غداری کے مقدمے درج کروا رہے ہیں اب ہمارے قاٸد نواز شریف نے طے کرلیا کہ اب مزید ایسا نہیں ہوگا میاں نوازشریف کہتا ہے کہ جس طرح پیٹرول گاڑی ڈیزل پر نہیں چل سکتی اسی طرح اب پاکستانی کی حکومت مارشل لاء پر نہیں چل سکتی اب پاکستان خالص جھموریت پر ہی چلے گا عمران نیازی اگر گلگت بلتستان میں دھاندلی ہوٸی تو یاد رکھنا کہ ہم وہ تحریک چلاٸینگے کہ تم یاد رکھوگےآپ لوگوں نے مسلم لیگ کے اس پیغام کو گھر گھر پہنچانا ہے تاکہ اگلے الیکشن میں ہم بھاری مینڈٹ سے حکومت بناکر پاکستانی کو دوبارہ ترقی کی راھ پر ڈالیں اور سندھ میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی مل سکے آخر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلع جنرل سیکریٹری اسحاق احمد قریشی نے قیادت کو اجرک کے تحائف پیش کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں