سانگھڑ( رپورٹ عبدالجبار نظامانی)

سانگھڑ کے علاقے واصف ٹاؤن کے رہائشی سائیں رکھیو کھوسو نے بچوں سمیت بہنوئی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے وآصف ٹاؤن کے رہائشی سائیں رکھیو کھوسو نے اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے بہنوئی دین محمد کھوسو کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر سائیں رکھیو کھوسو،محمد الیاس کھوسو،شمیم کھوسو،میراں کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بہنوئی دین محمد کھوسو اپنی بیوی نازاں اور چار بیٹیاں جو کہ سب شادی شدہ ہیں ہمیں ہراساں کررہے ہیں اور مختلف طریقوں سے ہمیں تنگ کررہے ہیں اور جھوٹے کیس میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتا ہے ان کی رہائش بھی وآصف ٹاؤن میں ہے جس کی وجہ سے ہمارا گھر میں رہنا محال ہوگیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ دین محمد کھوسو اپنی بہن کو تنگ کرتا ہے ہمارا ایس ایس پی سانگھڑ اور ایس ایچ او سانگھڑ سے مطالبہ ہے کہ اس کی جانب سے کیا جانے کوئی عمل پر عمل نہ کیا جائے اور ہمیں اس بہنوئی دین محمد کھوسو سے تحفظ فراہم کیا جائے