سانگھڑ رپورٹر

آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن سندھ کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے لئے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق ایل بی او ڈی آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے لئے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ایل بی او ڈی کے جنرل سیکرٹری اقبال احمد لاڑک،علی بخش،امام علی رند،اعجاز برگڑی،تاج محمد،راجہ بخش رند،عبدالستار ھنگورو،لال محمد راجڑ،محمد عالم،محمد یوسف،عطاء محمد بھانیجو ودیگر کا کہنا تھا کہ نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپورخاص انجینئرنگ ڈویژن نارا کینال ڈویژن خیرپور اور تھرڈ ڈویژن کے ایگزیکٹیو انجینئر اور ڈائریکٹرکو ہم مزدوروں کے حق کے لئے سرکل کیس سی بی اے یونین میں چارٹر آف ڈیمانڈ دیا ہے کہ اس حوالے سے اجلاس منعقد کریں گے مگر اس وقت تک انہوں نے ان باتوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا اس کے لئے لیے ہم عرض کرتے ہیں کہ ہمارے مسئلے حل کئے جائیں اوربدین کے ریگولر ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائیں اور کچھ ملازمین کی کریشن کے لئے دئے گئے آرڈر ابھی تک جاری نہیں کئے گئے ان کو جلد آرڈر جاری کئے جائیں بائیو میٹرک ہونے والے آرڈر جلد بحال کئے جائیں فوتی کوٹہ سن کوٹہ بحال کئے جائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپلومہ پاس کرنے والے داروغہ کو سب انجینئر کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی جائے بیلدار،ٹیکنیکل پوسٹوں پر تعلیم یافتہ ملازمین کی پرموشن کی جائے اور نارا کینال ڈویژن خیرپور کی آفس سکھر میں موجود ہے اس آفس کو خیرپور میں مقرر کی جائے اور سب ڈویژن آفس چونڈکو خیرپور میں ہے اسے چونڈکو میں مقرر کی جائے ڈیپورٹیشن پر مقرر ملازمین کو واپس کی جائے ہم نے اس تمام صورتحال سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کو آگاہ کردیا ہے ہم وزیر ایریگیشن کو پندرہ روز کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم اگلا احتجاج کراچی پریس کلب کے سامنے کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری سندھ حکومت پر ہوگی