WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.186.43' AND post_id = '4430'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

ساجد سدپارہ نے والد کے ساتھ آخری دشوار ترین رات کی ویڈیو جاری کر دی

کے ٹو پر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارا نے اپنے والد کے ساتھ آخری دشوار ترین رات کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کے ساتھ گزاری جانے والی آخری رات کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

ساجد علی سدپارا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ٹیم اور میرے والد کے ساتھ آخری اور میری زندگی کی دشوار ترین رات۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوہ پیما ساجد سدپارا اور علی سدپارہ ٹیم کے ہمراہ بیس کیمپ میں موجود ہیں۔

ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ساجد علی سدپارہ نے صارفین کو جعلی اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ ان کی ویڈیوز جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی جا رہی ہیں جو سراسر غلط فعل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔

5 فروری کو ساجد سدپارہ آکسیجن سلینڈر میں مسئلے کے باعث واپس بیس کیمپ آگئے تھے لیکن ان کے والد محمد علی سدپارہ بیس کیمپ سے واپس نہیں لوٹے تھے۔

محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیما کی تلاش کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن بھی کیا لیکن کوہ پیماؤں کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

گزشتہ دنوں گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر خان اور علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس کی جس میں ساجد سدپارہ نے اپنے والد کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں