WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '35.172.136.29' AND post_id = '4241'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

زیرِ سمندر آبدوز اور کارگو جہاز میں تصادم

جاپان میں زیرِ سمندر آبدوز کارگو جہاز سے ٹکراگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جاپانی آبدوز بحرالکاہل میں سمندر کی تہہ سے اوپر آنےکی کوشش کے دوران ایک کارگو شپ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں آبدوز کا عملہ معمولی زخمی ہوگیا۔

جاپانی حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کارگو جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں آبدوز کے اینٹینے کو شدید نقصان پہنچا اور اس سے کمیونیکیشن آلات نے کام کرنا چھوڑ جس کے باعث آبدوز کے عملے نے حکام کو موبائل فون کے ذریعے حادثے سے آگاہ کیا۔

جاپانی وزیر دفاع نے آبدوز اور کارگو شپ ٹکرانے کے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کے وقت آبدوز ایک ٹریننگ کی مشق میں حصہ لے رہی تھی، آبدوز نے اپنی حول بین سے جہاز کو دیکھ لیا تھا لیکن مقررہ وقت پر آبدوز اپنا راستہ تبدیل نہ کرسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والی ڈیزل الیکٹرک آبدوز 2009 سے سروس پر ہے اور 84 میٹر لمبی آبدوز کو حادثے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا جس وجہ سے یہ اب بھی کارآمد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں