زمبابوے کیخلاف ایک شکست سے پاکستان کی ٹی20 رینکنگ پر کیا اثر پڑے گا؟

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز کل سےہرارے میں ہوگا۔

عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 262 ہے۔

اگر پاکستان زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز جیت جاتا ہے تو اسے ایک پوائنٹ ملے گا تاہم سیریز کا ایک میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو 2 پوائنٹس گنوانے پڑیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک کھیلے گئے تمام 14 ٹی ٹونٹی میچوں میں جیت پاکستان کے نام رہی۔

اگرچہ پوائنٹس کم ہونے یا بڑھنے سے پاکستان کی چوتھی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا مگر  صرف ایک شکست کی صورت میں پانچویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے اس کا فرق صرف 5 پوائنٹس کا رہ جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں اس وقت انگلینڈ کی ٹیم 272 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ 270 پوائنٹس کے ساتھ بھارت دوسرے اور 267 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا تیسرے نمبر موجود ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا، جہاں کھیلے گئے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔