رپورٽ علي حيدر چانڊيو

قاضی احمد نمائندہ امن
ملک بھر کی طرح قاضی احمد اور اسکے گردونواح میں خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری کی خوشی میں عاشقان رسول نے اپنے شہر کی گلیوں بازاروں سڑکوں محلوں مساجد اور گھروں کو سبز پرچموں کے ساتھ ساتھ درگاہ حصرت قاضی احمد کو بھی خوبصورت رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ھے اورشہر بھر میں جابجا جشن عید میلادالنبی کی خوشی میں جلسے اور میلاد کی محفلیں سجائی جارہی ہیں اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں جن میں گاوں پیر نالے وڈو انڑ محلہ گلزار مدینہ مسجد جتوئی محلہ شوکت کالونی رحمانیہ مسجد شیر محمد کالونی و دیگر شامل ہیں اس سلسلے میں 11 ربیع الاول کی شام خانقاہ عالیہ فیض ھاشمی کریم آباد میں فقیر علی نواز قادری کی جانب سے 33 واں سالانہ جشن عید میلادالنبی کا پروگرام منعقد کیا جارہا ھے جس میں ملک بھر سے نامور علماء کرام اور اسکالر شرکت کرتے ہیں اور 12 ربیع الاول کے روز مرکزی میلاد کمیٹی ناز باغ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کا عظیم وعالیشان مرکزی جلوس صدر میلاد کمیٹی ناز باغ قاضی احمد قاری حافظ عبدالرحمن ماجوٹھو صاحب کی قیادت میں مدرسہ جامعیہ رحمانیہ شیر محمد کالونی سے برآمد ھوگا جواپنے مقرر کردہ راستوں سے ھوتا ہوا ناز باغ مسجد پہنچے گا جہاں شاندار جلسہ منعقد ھوگا جلسہ سے علماء کرام خطاب فرمائیں گئے