WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '5062'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

’رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا‘

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے 6 مہینے کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 2.3 فیصد تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں 1475 ارب روپے ادا کیے گئے  اور گزشتہ سال اسی عرصے میں سود کی ادائیگی پر 1281 ارب روپے ادا کیے گئے جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 487 ارب روپے خرچ ہوئے  اور  گزشتہ سال اسی عرصے میں دفاع  پر 529 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔

وزارت خزانہ کےمطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے 454 ارب روپے کا قرض لیا گیا جب کہ مالی سال 2019 میں مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے 513 ارب روپے قرض لیا گیا تھا،  رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مقامی سطح پر683 ارب روپے قرض لیا گیا اور مالی سال 2019 میں مقامی قرض 481 ارب روپے تھا۔

وزارت خزانہ کا بتانا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اسٹیٹ بینک کا منافع 12.7 فیصد کمی سے 372 ارب روپے رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں