WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.191.87' AND post_id = '834'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

راولپنڈی میں خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار

راولپنڈی: چونترہ کے علاقے میال میں خواتین اور بچوں کےقتل میں ملوث مرکزی ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 2 مرکزی ملزمان سمیت 4 مزید ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار مرکزی ملزمان میں رب نواز کے 2 بیٹے دانش اور اکرام شامل ہیں۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ رب نواز کے بھائی اشرف اور بھتیجے عاقب کو بھی گرفتار کر لیا ہے جب کہ گرفتار مرکزی ملزم دانش نے خواتین اور بچوں کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

گرفتار مرکزی ملزم دانش نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ ماں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے خواتین اور  بچوں کو قتل کیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان میں سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ مرکزی ملزم رب نواز اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں