راولپنڈی: میٹرو بس کے ملازمین نے ایک بار پھر ہڑتال کردی

راولپنڈی: میٹرو بس کے ملازمین نے ایک بار پھر ہڑتال کردی۔

ملازمین کا کہنا ہےکہ میٹرو انتظامیہ نےگزشتہ وعدہ پورانہیں کیا اور تنخواہیں ابھی تک ادا نہیں کی گئیں۔

ملازمین کا کہنا ہےکہ احتجاج والے دن ہم سے تنخواہیں دینے کا وعدہ ایچ آر نے کیا تھا لیکن نہ کورونا فنڈ کی رقم واپس دی گئی اور نہ تنخواہیں ملیں۔

میٹرو بس ملازمین نے احتجاج کے دوران صدر اسٹیشن کا مرکزی داخلی راستہ بند کردیا۔