WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.74.163' AND post_id = '4578'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز میں شامل

افغانستان کے راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔

پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے افغان اسپنر راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے اب پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کیلئے دستیاب نہیں رہے۔ انہوں نے لیگ کے ابتدائی دو میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

راشدخان کی عدم دستیابی پر لاہور قلندرز نے نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

سندیپ لمیچانے نے ایڈیشن 2019 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کے علاوہ بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکین کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں