دیرینہ دشمنی: گھر میں سویا ہوا شخص تیزاب پھینکے جانے سے ہلاک

لودھراں میں دیرینہ دشمنی پر چار افراد نے گھر میں سوئے ہوئے شخص پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق نواحی علاقے درگاہ پور میں رات محمد حنیف اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ چار افراد نے گھر میں گھس کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا جسے فوری طور پر بہاولپور وکٹوریا اسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہاں پہنچ کر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اور مدعی میں مقدمہ بازی کا تنازع ہے۔

ڈی پی او سید کرار حسین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی دے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔