دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخرزمان اور حارث رؤف ڈراپ کیے گئے ہیں اور فخرزمان کی جگہ شرجیل خان اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

 پاکستان ٹیم میں بابراعظم ، محمد رضوان ، شرجیل خان ، محمد حفیظ ، حیدرعلی ، فہیم اشرف ،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین اور محمد نواز شامل ہیں۔