دعوت اسلامی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر قدیر احمد گجر کے آفس میں یوم شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گیئے

دعوت اسلامی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر قدیر احمد گجر کے آفس میں یوم شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گیئے اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پودے لگانا ایک بہترین عمل اور سنت رسول ﷺ ہے اور پودوں کو لگاکر ہی ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف اور گرم موسم کو ٹھندا کرکے ہی اپنے شہر کو اور اپنے ملک کو ایک خوشگوار ماحول مہیا کرسکتے ہیں آج یہ پودا کل ایک بہترین سایہ دار درخت بن کر ہمیں اور ہماری نسل کو تازہ آکسیجن بھی فراہم کرنے کا بہترین ذریع بنے گا اسموقع پر دعوت اسلامی نواب شاہ کے مجلس رابطہ نوابشاہ غلام محمد عطاری عرف (تاج بھائی ) محمد وسیم خلجی عطاری، کامران عطاری، عبدالوحید عطاری،اور شہر نواب شاہ کے صحافی شہباز علی اسدی بلدیہ نواب شاہ کے خضور بخش ، سماجی شخصیت محمد سرفراز قریشی ،اسامہ آرائیں ودیگر نے شرکت کی اور اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہید بینظیرآباد قدیر احمد گجر نے اہنے آفس میں پودے لگاکر دعوت اسلامی گرین پاکستان شجرکاری مہم کا افتتاح کیا