( دادو رپورٹ علي محمد ملاح )

ایس ایس پی دادو نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سیلیکٹ ہونے والے ASIs کو ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب شرجیل کریم کھرل کی جانب سے جاری کردہ آفر لیٹرز پیش کیے۔

ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ نے سندھ پبلک سروس کمیشن سے بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سلیکٹ ہونے والے ضلع دادو کے 84 نوجوانوں کو ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب شرجیل کریم کھرل کی جانب سے جاری کردہ آفر لیٹرز پیش کیے

کمیشن کے امتحان کے ذریعے اے ایس آئی کی نوکری میں سلیکٹ ہونے والون میں دادو پولیس کی ایک لیڈی کانسٹیبل ثمینہ وگھیو بھی شامل ہے

ایس ایس پی آفس دادو میں نوکری کے آفر لیٹر دینے کی منعقدہ تقریب میں ایس ایس پی دادو نے سیلیکٹ ہونے والے افسران کو محکمہ پولیس میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی

اس موقع پر ایس ایس پی دادو نے تمام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس کی نوکری عبادت کے مثل ہے آپ اپنے فرائض منصبی کا صحیح استعمال کرکے مظلوموں کے مسیحا بن سکتے ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سچائی اور ایمانداری و دیانتداری سے فرائض سر انجام دے کر محکمے کا اور اپنا نام روشن کر سکتے ہیں