WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '35.171.164.78' AND post_id = '5649'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

( دادو رپورٹ علي محمد ملاح )

دادو کے علاقے سورج آباد محلا میں بے رحم بھائیوں نے اپنی شادی شدہ بہن 30 سالا سکینہ کو بیڑیوں سے جکڑ کر گھر میں قید کرلیا تھا

ایسی اطلاع موصول ہونے پر ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ کی ہدایات پر وومین پروٹیکشن سیل پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ خاتون کو بازیاب کرلیا ہے

انسپکٹر بینظیر جمالی نے اپنے دیگر اسٹاف سمیت چھاپہ مار کر بھائیوں کے گھر میں زنجیروں میں جکڑی ہوئی خاتون سکینہ زوجہ اعجاز مستوئی کو بازیاب کرکے بیڑیوں سے آزاد کیا اور اس کو حفاظت میں لیکر وومین پروٹیکشن سیل منتقل کردیا ہے

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہر سے ناراض ہو کر بھائیوں کے پاس آئی تھی، بھائی شوہر کے پاس جانے کیلئے دباؤ ڈالتے تھے اور اس بات پر بھائی نیاز اور غلام حسین مستوئی نے زبردستی بیڑیوں میں باندھ دیا تھا

دوسری جانب الزماں علیہان تاحال پولیس کو ہاتھ نہیں آ سکے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں