( دادو رپورٹ علي محمد ملاح )

ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، 6 ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ اور چوری میں استعمال ہونے والے دو ٹرک برآمد کرلیے گئے۔

تفصیل کے مطابق:
(1) دادو میں دورانِ گشت اے سیکشن پولیس پہ مسلح ملزمان کی فائرنگ، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو غیرقانونی ہتھیار سمیت گرفتار کرلیا گیا،

گرفتار ملزم محمد اشرف سولنگی کے قبضہ سے ایک بغیر لائسنس پسٹل برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم اور اس کے دیگر شاملکار ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

(2) تھانہ سیتا روڈ پولیس کی کاروائی ایک ملزم کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

سیتا روڈ پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک مطلوب ملزم محرم سولنگی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے ایک بغیر لائسنس پسٹل اور تین گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم پہلے بھی تھانہ سیتا روڈ کے ایک مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

(3) تھانہ گاجی شاہ پولیس نے سرکاری زمینوں سے ریتی چوری کرنے والے ملزمان کو دھرلیا۔

کاچھے کے پہاڑی علاقے نئیں ٹوڑہی میں سے سرکاری ریت چوری کرکے ٹرکوں میں لے جانے والے چار ملزمان کو گاجی شاہ پولیس نے گرفتار کرکے دو دس ویلر ٹرک تحویل میں لے لیے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،

گرفتار ہونے والوں میں *(1) ملزم غلام مصطفیٰ جاگیرانی، (2) ملزم ذکر حسین کھہاوڑ، (3) ملزم حسین علی ساریو اور (4) ملزم عمران بروہی شامل ہیں۔