WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.234.252.109' AND post_id = '6479'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

حادثے کے وقت سوئے ہوئے نہیں تھے: ٹرین ڈرائیور کا بیان

لاہور: ڈہرکی کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے ڈرائیور  کا کہناہےکہ حادثے میں ثابت ہوجائیگا کہ وہ سوئے ہوئے نہیں تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرسید ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور اعجاز احمد نے کہا کہ رات 3 بج کر 40 منٹ کے وقت کراچی آنے والی ٹرین کے ڈبے گرے ہوئے تھے جنہیں دیکھ کر ہنگامی بریک لگانے کی بہت کوشش کی لیکن گاڑی نہیں رکی۔

انہوں نے کہا کہ سرسید ایکسپریس کی دو ائیرکنڈیشنڈ بزنس کلاس بوگیاں اور ایک ڈائیننگ کار متاثر ہوئی جب کہ حادثے میں ملت ایکسپریس کی 3 اے سی بزنس اور 8 اکانومی کلاس بوگیاں ڈاؤن ٹریک پر گریں۔

اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوجائیگا کہ میں اور اسسٹنٹ ڈرائیور سوئے نہیں تھے۔

ڈہرکی ٹرین حادثے میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے اور متعدد افراد زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں