WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '1928'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

جیکب آباد (سنوائی رپورٹر)

امام احمد رضا کا نام عشق رسولﷺ کی پہچان ہے.
علامہ عبدالخالق قادری
جیکب آباد میں یوم رضا کے حوالے سے بسمﷲ مسجد پیٹی بازار میں سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا جس میں کثیر عشاق نے شرکت کی اور شہر کے نامور ثناءخوان حضرات نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا جبکہ خصوصی خطاب میں صدر سنی اتحاد حضرت علامہ عبدالخالق قادری (چیئرمین سنی پارٹی پاکستان) نے فرمایا کہ اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت الشاہ احمد رضا خان بریلوی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے تمام تر گمراہیوں کا زبردست رد کیا اور سمجھایا کہ نبی پاکﷺ کی محبت ہی اسلام کی اصل ہے اور عشق رسولﷺ کے بغیر کوئی بھی نیک عمل اللہ پاک کی بارگاہ میں ہرگز مقبول نہیں ہوسکتا جبکہ وہ شریعت کی ضوابط کو پامال نہ کرے اعلیٰ حضرت نے عالم اسلام کو یہ درس دیا کہ اگر قبر و حشر میں عزت کی خواہش ہو تو اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ پہ اپنا سب کچھ قربان کرنا ہوگا اور انکے دشمنوں اور عداوت رکھنے والوں سے قطع تعلق لازمی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں