WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.235.227.117' AND post_id = '3182'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

جیکب آباد (سنوائی رپورٹر)

جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے سیدنا غوث اعظم رحہ کا عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا ،غوث پاک کی چادر مبارکہ کی زیارت،کرونا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں
تفصیلات کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے حضرت سیدنا عبدالقادر جیلانی رحہ کے عرس مبارک کی نسبت اور مرحوم خلیفہ عبدالواحد طاہری کے ایصال ثواب کے متعلق برانچ اللہ والی میں عظیم الشان جلسہ منعقد اس موقع پر مہمان علامہ نصیب اللہ طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت غوث اعظم رحہ نے اپنے علم،کردار،فیوض برکات، کرامات سے دین اسلام کے لئے وسیع تبلیغ اور دین سے بہٹکے ہوئے انسانوں کو راہِ راست پر لاکر بارگاہِ الٰہی میں جہکایا ۔آج بھی دنیا میں صوفیاء کرام اور اولیائے کرام کی درگاہوں پر روحانی و باطنی سکون اور فیوض وبرکات سمیت پوری انسانیت اور دین اسلام کی تبلیغ کا سلسلہ جاری۔ ہے اس قبل شہر کے مشہور و معروف ثناء خوانوں کی بڑی تعداد نے گلہائے عقیدت پیش کر کے سماع باندہ لیا اس موقع پر ضلعی رہنماؤں خلیفہ عبدالغفار طاہری، خالد علی طاہری،امیر بخش طاہری، حاجی علینواز طاہری،جھانگیر طاہری،عبدالباقی طاہری،ذوالفقار طاہری،نادر علی طاہری سمیت برانچز کے عہدیداران ؤ میمبران اور سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی آخر میں ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی سمیت پاک افواج کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں