جیکب آباد (سنوائی رپورٹر)

جیکب آباد سنی اتحاد کی جانب سے میلادشریف کی شاندار ریلی اور سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق صدر سنی اتحاد علامہ عبدالخالق قادری کی قیادت میں سنی اتحاد جیکب آباد کی جانب سے تھرڈ فیملی لین سے میلادشریف کی سالانہ ریلی نکالی گئی جس میں حافظ محمدرفيق فخری، طاہر ایوب دایو، ظہوراحمد مائری،بختیار رضا قادری اور محمد عرفان قادری کے ساتھ سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی،
مرحبایامصطفٰی ﷺ کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں یہ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے گذرتی ہوئی حق باہو محلہ میں منعقدہ شاندار محفل میلادالنبیﷺ میں شریک ہوئی جہاں پر پہلے سے موجود شرکائےمحفل نے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا.
نامور ثناءخوان حضرات نے محفل کو خوب گرمایا بعد ازاں صدر سنی اتحاد حضرت علامہ عبدالخالق قادری نے اصلاحی خطاب کیا جس مین انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے مقدسات اسلام پہ تنقید کرکے فرقہ واریت کو فروغ دیا جارہا ہے جس سے فرقے مضبوط تو ہورہے ہیں مگر اسلام کمزور ہوتا جارہا ہے اسلئے اب یہ ہم محبان اسلام اور حامیان پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ آخری پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ اور انکی ازواج مطہرات، اہلبیت اطہار اور صحابۂ کرام کی شان و عظمت کا بھرپور دفاع کریں اور انکے خلاف کیے گئے منفی پروپیگنڈہ کا مؤثر رد کریں اور امت مسلمہ کو فرقوں میں تقسیم ہوکر شدت پسندی کی جانب راغب ہونے سے روکیں ورنہ بہت دیر ہوجائے گی اور بیرونی سازشوں کے آلۂ کار دشمنان اسلام اور مخالفین وطن اپنی مکروہ چال میں بہت آگے جاچکے ہونگے.
حضورکریمﷺکی بارگاہ میں باادب دست بستہ صلٰوۃ وسلام پیش کرنے کے بعد اسلام کی سربلندی، مسلمانوں کی اصلاح اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی اور حاضرین میں میلادشریف کا لنگر تقسیم کیا گیا.