WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.238.235.155' AND post_id = '2494'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

جیکب آباد (رپورٹر)

کرونا وائرس کے پیش نظر حضرت سہنا سائیں رح کا 37واں عرس مبارک عوامی سطح کے بجائے 14نومبر رات 9 بجے سے رات 10بجے تک الاصلاح ٹی وی نیٹ ورک پر سادگی سے نشر ہوگا۔
ڈاکٹر سعید احمد اعوان طاہری۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین کے صوبائی رہنماؤں خلیفہ سکیلدہو طاہری خلیفہ نیاز احمد مری طاہری ڈاکٹر سعید احمد اعوان طاہری ایک روزہ تنظیمی دورے پر جیکب آباد پہنچے جہاں پر ضلعی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ مرکزی احکامات پر پوری دنیا میں کرونا وائرس کے پیش نظر سرپرست اعلیٰ حضرت خواجہ سجن سائیں کی ہدایات پر مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا کہ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو سندھ میں ہونے والا حضرت سہنا سائیں رح کا 37واں عرس مبارک عوامی سطح پر منعقد ہونے کے بجائے 14نومبر 2020 رات 9 بجے سے رات 10 بجے تک تمام عقیدت مند و مریدین اپنے گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ گوگل سے الاصلاح نیٹورک ٹی وی کا ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اینڈرائیڈ فون یا کمپیوٹر پر دیکھ سکتے ہیں موقع پر ضلعی رہنماؤں خلیفہ عبد الغفار طاہری خالد علی امیر بخش علی نواز سردار بخش جھانگیر عبدالباقی ذولفقار نادر علی طاہری موجود تھے آخر میں ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں