جیکب آباد(سنوائی نیوز)

جے یو آئی کی جانب سے 18 آکٹوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کی کامیابی کے لئے عوامی رابطہ مہم. جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا. ڈاکٹر اے جی انصاری. تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب 18 آکٹوبر کو جناح باغ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کی کامیابی کے لئے عوامی رابطہ مہم کےسلسلے میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے جیکب آباد، ٹہل، مولا داد، میرپور، مبارکپور،جونگل، غلاموں، دینپور اور دیگر شہروں کے دورہ کرکے کراچی میں بہرپور شرکت کے لئے دعوت دی.اس موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ نئےپاکستان کے نام پر عوام کو دھوکہ کرنے والے حکمرانوں کے خلاف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں 18 آکٹوبر کا تاریخی جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا جس میں اا گیارہ اپوزيشن پی ڈی ایم کی تنظیموں کے سربراہان لاکھوں کارکنان اور عوام شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کرینگے.مزید کہاکہ جناح باغ کراچی کے دو لاکھ مربع میٹر کے میدان میں عوام کا ٹہاٹیں مارتا سمندر ہوگا.مزید کہا کہ ایوب خان کے خلاف جمہوری قوتوں کی جدوجہد اور ضیاء الحق کےخلاف ایم آر ڈی کی تحریکوں جیسے یہ پی ڈی ایم کی تحریک بہی کامیاب ہوگی اور موجودہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا.انہوں عوام سے اپیل کی کہ اس تحریک میں بہرپور کردار ادا کرکے بیداری کا ثبوت دیں. مزید کہا کہ ضلع جیکب آباد سے بڑی تعداد میں عوام اور کارکنان شرکت کریں گے.