جيکب آباد(سنوائی رپورٹر )

جيکب آباد(سنوائی رپورٹر ) حضورصه کے گستاخ خاکے شایع کرنے کے خلاف جي يوآئي کی جانب سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ، شہر کے راستوں پر مارچ پریس کلب کے سامنے دہرنہ اور نعرے تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کی جانب سے حضور صہ کے گستاخ خاکے شایع کرنے کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ جے یو آ ئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،ضلعی جنرل سیکریٹری سید عبدالباسط شاہ، مولانا فدا احمد ڈول،مولانا عبدالجبار رند ،مولانا سلیم اللہ بروہی، حاف میر محمد بنگلانی،مولانا نصراللہ گہنیہ،مفتي عبدالشڪور کہوسہ، حاجی محمد عباس بنگلانی ،مولانا تاج محمد بہٹی، مولانا تاج محمد چنا، حمادالله انصاری اور دیگر کی قیادت میں دفتر جے یو آئی جیکب آباد سے نکالا گیا. مظاہرے میں شامل شہری اور کارکنوں نےشہر کے مختلف راستوں پر مارچ کی اور فرانس اور گستاخوں کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تہے جن پر پیارے پیغمبر کی گستاخی شیم شیم جیسے نعرے درج تہے بعد مظاہرین نے شہر اہم ڈی سی چوک اور پریس کلب کر سامنے دہرنہ دیکر روڈ بلاک کردیا اس موقعے پر مقررین نے کہا کہ اظہار آزادی کے نام پر پیاری پیغمبر کی گستاخی کسی صورت میں قبول نہیں. مزید کہا کہ ہولوکاسٹ کے حوالے سے آظہار کی آزادی کہاں غائب ہوجاتی ہے. مزید کہا کہ مغرب میں اسلاموفبیا کے سبب گستاخ خاکے شایع کرکے بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے 57 مسلم ممالک کے ڈیڈہ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں مزید کہا کہ کوئی بہی مسلمان پیارے پیغمبر کے خلاف کسی قسم کی بکواس برداشت نہیں کر سکتا. اورکہاکہ پاکستان فرانس کےسفیر کو نکالی دے اور فرانس کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرے.