WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SELECT * FROM YhPGeuvMupviews WHERE user_ip = '3.236.122.9' AND post_id = '741'

WordPress database error: [Table 'db821282199.YhPGeuvMupviews' doesn't exist]
SHOW FULL COLUMNS FROM `YhPGeuvMupviews`

تربت کے بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی

تربت کے بازار میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے بازار میں ایک گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بی ڈی ایس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس میں 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جب کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کےذریعے کیاگیا جس سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں