تحریک انصاف نے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا۔

آئین کے آرٹیکل 13کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 13ویں وزیراعظم کاانتخاب آج ہوگا۔ تحریک انصاف 32اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست ہے اور وزیراعظم کے انتخاب کے لئے 27ارکان پرمشتمل سادہ اکثریت درکار ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے چوہدری لطیف اکبرکووزیراعظم کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔
فاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ایم ایل اے عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے ۔ وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔